logo HARUN YAHYA

سورۃ البلد - قرآن - ہارون یحیی۔

  • 1. میں اس شہر (مکہ) کی قَسم کھاتا ہوں،
  • 2. (اے حبیبِ مکرّم!) اس لئے کہ آپ اس شہر میں تشریف فرما ہیں٭، ٭ یہ ترجمہ ”لا زائدہ“ کے اعتبار سے ہے۔ لا ”نفئ صحیح“ کے لئے ہو تو ترجمہ یوں ہوگا: میں (اس وقت) اس شہر کی قَسم نہیں کھاؤں گا (اے حبیب!) جب آپ اس شہر سے رخصت ہو جائیں گے۔
  • 3. (اے حبیبِ مکرّم! آپ کے) والد (آدم یا ابراہیم علیہما السلام) کی قَسم اور (ان کی) قَسم جن کی ولادت ہوئی٭، ٭ یعنی آدم علیہ السلام کی ذریّتِ صالحہ یا آپ ہی کی ذات گرامی جن کے باعث یہ شہرِ مکہ بھی لائقِ قَسم ٹھہرا ہے۔
  • 4. بیشک ہم نے انسان کو مشقت میں (مبتلا رہنے والا) پیدا کیا ہے،
  • 5. کیا وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس پر ہرگز کوئی بھی قابو نہ پا سکے گا؟،
  • 6. وہ (بڑے فخر سے) کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال خرچ کیا ہے،
  • 7. کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اسے (یہ فضول خرچیاں کرتے ہوئے) کسی نے نہیں دیکھا،
  • 8. کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں نہیں بنائیں،
  • 9. اور (اسے) ایک زبان اور دو ہونٹ (نہیں دئیے)،
  • 10. اور ہم نے اسے (خیر و شر کے) دو نمایاں راستے (بھی) دکھا دیئے،
  • 11. وہ تو (دینِ حق اور عملِ خیر کی) دشوار گزار گھاٹی میں داخل ہی نہیں ہوا،
  • 12. اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ وہ (دینِ حق کے مجاہدہ کی) گھاٹی کیا ہے،
  • 13. وہ (غلامی و محکومی کی زندگی سے) کسی گردن کا آزاد کرانا ہے،
  • 14. یا بھوک والے دن (یعنی قحط و اَفلاس کے دور میں غریبوں اور محروم المعیشت لوگوں کو) کھانا کھلانا ہے (یعنی ان کے معاشی تعطل اور ابتلاء کو ختم کرنے کی جدّ و جہد کرنا ہے)،
  • 15. قرابت دار یتیم کو،
  • 16. یا شدید غربت کے مارے ہوئے محتاج کو جو محض خاک نشین (اور بے گھر) ہے،
  • 17. پھر (شرط یہ ہے کہ ایسی جدّ و جہد کرنے والا) وہ شخص ان لوگوں میں سے ہو جو ایمان لائے ہیں اور ایک دوسرے کو صبر و تحمل کی نصیحت کرتے ہیں اور باہم رحمت و شفقت کی تاکید کرتے ہیں،
  • 18. یہی لوگ دائیں طرف والے (یعنی اہلِ سعادت و مغفرت) ہیں،
  • 19. اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا وہ بائیں طرف والے ہیں (یعنی اہلِ شقاوت و عذاب) ہیں،
  • 20. ان پر (ہر طرف سے) بند کی ہوئی آگ (چھائی) ہوگی،
بانٹیں
Facebook
X
WhatsApp
Telegram
QR Code
QR Code
1 سورۃ الفاتحۃ
2 سورۃ البقرۃ
3 سورۃ آل عمران
4 سورۃ النساء
5 سورۃ المائدۃ
6 سورۃ الانعام
7 سورۃ الاعراف
8 سورۃ الانفال
9 سورۃ التوبۃ
10 سورۃ یونس
11 سورۃ ھود
12 سورۃ یوسف
13 سورۃ الرعد
14 سورۃ ابراھیم
15 سورۃ الحجر
16 سورۃ النحل
17 سورۃ الاسراء
18 سورۃ الکھف
19 سورۃ مریم
20 سورۃ طہ
21 سورۃ الانبیاء
22 سورۃ الحج
23 سورۃ المؤمنون
24 سورۃ النور
25 سورۃ الفرقان
26 سورۃ الشعراء
27 سورۃ النمل
28 سورۃ القصص
29 سورۃ العنکبوت
30 سورۃ الروم
31 سورۃ لقمان
32 سورۃ السجدۃ
33 سورۃ الاحزاب
34 سورۃ سبا
35 سورۃ فاطر
36 سورۃ یس
37 سورۃ الصافات
38 سورۃ ص
39 سورۃ الزمر
40 سورۃ مؤمن
41 سورۃ فصلت
42 سورۃ الشورٰی
43 سورۃ الزخرف
44 سورۃ الدخان
45 سورۃ الجاثیۃ
46 سورۃ الاحقاف
47 سورۃ محمد
48 سورۃ الفتح
49 سورۃ الحجرات
50 سورۃ ق
51 سورۃ الذاریات
52 سورۃ الطور
53 سورۃ النجم
54 سورۃ القمر
55 سورۃ الرحمٰن
56 سورۃ الواقعۃ
57 سورۃ الحدید
58 سورۃ المجادلۃ
59 سورۃ الحشر
60 سورۃ الممتحنۃ
61 سورۃ الصف
62 سورۃ الجمعۃ
63 سورۃ المنافقون
64 سورۃ التغابن
65 سورۃ الطلاق
66 سورۃ التحریم
67 سورۃ الملک
68 سورۃ القلم
69 سورۃ الحاقۃ
70 سورۃ المعارج
71 سورۃ نوح
72 سورۃ الجن
73 سورۃ المزمل
74 سورۃ المدثر
75 سورۃ القیامۃ
76 سورۃ الانسان
77 سورۃ المرسلات
78 سورۃ النباء
79 سورۃ النازعات
80 سورۃ عبس
81 سورۃ التکویر
82 سورۃ الانفطار
83 سورۃ المطففین
84 سورۃ الانشقاق
85 سورۃ البروج
86 سورۃ الطارق
87 سورۃ الاعلٰی
88 سورۃ الغاشیۃ
89 سورۃ الفجر
90 سورۃ البلد
91 سورۃ الشمس
92 سورۃ اللیل
93 سورۃ الضحٰی
94 سورۃ الشرح
95 سورۃ التین
96 سورۃ العلق
97 سورۃ القدر
98 سورۃ البینۃ
99 سورۃ الزلزلۃ
100 سورۃ العادیات
101 سورۃ القارعۃ
102 سورۃ التکاثر
103 سورۃ العصر
104 سورۃ الھمزۃ
105 سورۃ الفیل
106 سورۃ قریش
107 سورۃ الماعون
108 سورۃ الکوثر
109 سورۃ الکافرون
110 سورۃ النصر
111 سورۃ المسد
112 سورۃ الاخلاص
113 سورۃ الفلق
114 سورۃ الناس