94. سورۃ الشرح - قرآن
- 1. کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ (انوارِ علم و حکمت اور معرفت کے لئے) کشادہ نہیں فرما دیا،
- 2. اور ہم نے آپ کا (غمِ امت کا وہ) بار آپ سے اتار دیا،
- 3. جو آپ کی پشتِ (مبارک) پر گراں ہو رہا تھا،
- 4. اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا و آخرت میں ہر جگہ) بلند فرما دیا،
- 5. سو بیشک ہر دشواری کے ساتھ آسانی (آتی) ہے،
- 6. یقیناً (اس) دشواری کے ساتھ آسانی (بھی) ہے،
- 7. پس جب آپ (تعلیمِ امت، تبلیغ و جہاد اور ادائیگیِ فرائض سے) فارغ ہوں تو (ذکر و عبادت میں) محنت فرمایا کریں،
- 8. اور اپنے رب کی طرف راغب ہو جایا کریں،