113. سورۃ الفلق - قرآن
- 1. آپ عرض کیجئے کہ میں (ایک) دھماکے سے انتہائی تیزی کے ساتھ (کائنات کو) وجود میں لانے والے رب کی پناہ مانگتا ہوں،
- 2. ہر اس چیز کے شر (اور نقصان) سے جو اس نے پیدا فرمائی ہے،
- 3. اور (بالخصوص) اندھیری رات کے شر سے جب (اس کی) ظلمت چھا جائے،
- 4. اور گرہوں میں پھونک مارنے والی جادوگرنیوں (اور جادوگروں) کے شر سے،
- 5. اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے،