114. سورۃ الناس - قرآن
- 1. آپ عرض کیجئے کہ میں (سب) انسانوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں،
- 2. جو (سب) لوگوں کا بادشاہ ہے،
- 3. جو (ساری) نسلِ انسانی کا معبود ہے،
- 4. وسوسہ انداز (شیطان) کے شر سے جو (اﷲ کے ذکر کے اثر سے) پیچھے ہٹ کر چھپ جانے والا ہے،
- 5. جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے،
- 6. خواہ وہ (وسوسہ انداز شیطان) جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے،