107. سورۃ الماعون - قرآن
- 1. کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے،
- 2. تو یہ وہ شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (یعنی یتیموں کی حاجات کو ردّ کرتا اور انہیں حق سے محروم رکھتا ہے)،
- 3. اور محتاج کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا (یعنی معاشرے سے غریبوں اور محتاجوں کے معاشی اِستحصال کے خاتمے کی کوشش نہیں کرتا)،
- 4. پس افسوس (اور خرابی) ہے ان نمازیوں کے لئے،
- 5. جو اپنی نماز (کی روح) سے بے خبر ہیں (یعنی انہیں محض حقوق اﷲ یاد ہیں حقوق العباد بھلا بیٹھے ہیں)،
- 6. وہ لوگ (عبادت میں) دکھلاوا کرتے ہیں (کیونکہ وہ خالق کی رسمی بندگی بجا لاتے ہیں اور پسی ہوئی مخلوق سے بے پرواہی برت رہے ہیں)،
- 7. اور وہ برتنے کی معمولی سی چیز بھی مانگے نہیں دیتے،