88. سورۃ الغاشیۃ - قرآن
- 1. کیا آپ کو (ہر چیز پر) چھا جانے والی قیامت کی خبر پہنچی ہے،
- 2. اس دن کتنے ہی چہرے ذلیل و خوار ہوں گے،
- 3. (اﷲ کو بھول کر دنیاوی) محنت کرنے والے (چند روزہ عیش و آرام کی خاطر سخت) مشقتیں جھیلنے والے،
- 4. دہکتی ہوئی آگ میں جا گریں گے،
- 5. (انہیں) کھولتے ہوئے چشمہ سے (پانے) پلایا جائے گا،
- 6. ان کے لئے خاردار خشک زہریلی جھاڑیوں کے سوا کچھ کھانا نہ ہوگا،
- 7. (یہ کھانا) نہ فربہ کرے گا اور نہ بھوک ہی دور کرے گا،
- 8. (اس کے برعکس) اس دن بہت سے چہرے (حسین) بارونق اور ترو تازہ ہوں گے،
- 9. اپنی (نیک) کاوشوں کے باعث خوش و خرم ہوں گے،