105. سورۃ الفیل - قرآن
- 1. کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا،
- 2. کیا اس نے ان کے مکر و فریب کو باطل و ناکام نہیں کر دیا،
- 3. اور اس نے ان پر (ہر سمت سے) پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیئے،
- 4. جو ان پر کنکریلے پتھر مارتے تھے،
- 5. پھر (اﷲ نے) ان کو کھائے ہوئے بھوسے کی طرح (پامال) کر دیا،