101. سورۃ القارعۃ - قرآن
- 1. (زمین و آسمان کی ساری کائنات کو) کھڑکھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑک،
- 2. وہ (ہر شے کو) کھڑ کھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑک کیا ہے،
- 3. اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ (ہر شے کو) کھڑ کھڑا دینے والے شدید جھٹکے اور کڑک سے مراد کیا ہے،
- 4. (اس سے مراد) وہ یومِ قیامت ہے جس دن (سارے) لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے،
- 5. اور پہاڑ رنگ برنگ دھنکی ہوئی اُون کی طرح ہو جائیں گے،
- 6. پس وہ شخص کہ جس (کے اعمال) کے پلڑے بھاری ہوں گے،
- 7. تو وہ خوش گوار عیش و مسرت میں ہوگا،
- 8. اور جس شخص کے (اعمال کے) پلڑے ہلکے ہوں گے،
- 9. تو اس کا ٹھکانا ہاویہ (جہنم کا گڑھا) ہوگا،