97. سورۃ القدر - قرآن
- 1. بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں اتارا ہے،
- 2. اور آپ کیا سمجھے ہیں (کہ) شبِ قدر کیا ہے،
- 3. شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے،
- 4. اس (رات) میں فرشتے اور روح الامین (جبرائیل) اپنے رب کے حکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں،
- 5. یہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتی ہے،