96. سورۃ العلق - قرآن
- 1. (اے حبیب!) اپنے رب کے نام سے (آغاز کرتے ہوئے) پڑھئے جس نے (ہر چیز کو) پیدا فرمایا،
- 2. اس نے انسان کو (رحمِ مادر میں) جونک کی طرح معلّق وجود سے پیدا کیا،
- 3. پڑھیئے اور آپ کا رب بڑا ہی کریم ہے،
- 4. جس نے قلم کے ذریعے (لکھنے پڑھنے کا) علم سکھایا،
- 5. جس نے انسان کو (اس کے علاوہ بھی) وہ (کچھ) سکھا دیا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ (یا- جس نے (سب سے بلند رتبہ) انسان (محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (بغیر ذریعۂ قلم کے) وہ سارا علم عطا فرما دیا جو وہ پہلے نہ جانتے تھے،
- 6. (مگر) حقیقت یہ ہے کہ (نافرمان) انسان سر کشی کرتا ہے،
- 7. اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو (دنیا میں ظاہراً) بے نیاز دیکھتا ہے،
- 8. بیشک (ہر انسان کو) آپ کے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے،
- 9. کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے،