95. سورۃ التین - قرآن
- 1. انجیر کی قَسم اور زیتون کی قَسم،
- 2. اور سینا کے (پہاڑ) طور کی قَسم،
- 3. اور اس امن والے شہر (مکہ) کی قَسم،
- 4. بیشک ہم نے انسان کو بہترین (اعتدال اور توازن والی) ساخت میں پیدا فرمایا ہے،
- 5. پھر ہم نے اسے پست سے پست تر حالت میں لوٹا دیا،
- 6. سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان کے لئے ختم نہ ہونے والا (دائمی) اجر ہے،
- 7. پھر اس کے بعد کون ہے جو آپ کو دین (یا قیامت اور جزا و سزا) کے بارے میں جھٹلاتا ہے،
- 8. کیا اﷲ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے،