1. سورۃ الفاتحۃ - قرآن
- 1. اللہ کے نام سےشروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانےوالا ہے
- 2. سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے
- 3. نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے
- 4. روزِ جزا کا مالک ہے
- 5. (اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں
- 6. ہمیں سیدھا راستہ دکھا
- 7. ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کا