85. سورۃ البروج - قرآن
- 1. برجوں (یعنی کہکشاؤں) والے آسمان کی قَسم،
- 2. اور اس دن کی قَسم جس کا وعدہ کیا گیا ہے،
- 3. جو (اس دن) حاضر ہوگا اس کی قَسم اور جو کچھ حاضر کیا جائے گا اس کی قَسم،
- 4. خندقوں والے (لوگ) ہلاک کر دیے گئے،
- 5. (یعنی) اس بھڑکتی آگ (والے) جو بڑے ایندھن سے (جلائی گئی) تھی،
- 6. جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے،
- 7. اور وہ خود گواہ ہیں جو کچھ وہ اہلِ ایمان کے ساتھ کر رہے تھے (یعنی انہیں آگ میں پھینک پھینک کر جلا رہے تھے)،
- 8. اور انہیں ان (مومنوں) کی طرف سے اور کچھ (بھی) ناگوار نہ تھا سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو غالب (اور) لائقِ حمد و ثنا ہے،
- 9. جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی (ساری) بادشاہت ہے، اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے،