102. سورۃ التکاثر - قرآن
- 1. تمہیں کثرتِ مال کی ہوس اور فخر نے (آخرت سے) غافل کر دیا،
- 2. یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے،
- 3. ہرگز نہیں! (مال و دولت تمہارے کام نہیں آئیں گے) تم عنقریب (اس حقیقت کو) جان لو گے،
- 4. پھر (آگاہ کیا جاتا ہے:) ہرگز نہیں! عنقریب تمہیں (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا،
- 5. ہاں ہاں! کاش تم (مال و زَر کی ہوس اور اپنی غفلت کے انجام کو) یقینی علم کے ساتھ جانتے (تو دنیا میں کھو کر آخرت کو اس طرح نہ بھولتے)،
- 6. تم (اپنی حرص کے نتیجے میں) دوزخ کو ضرور دیکھ کر رہو گے،
- 7. پھر تم اسے ضرور یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے،
- 8. پھر اس دن تم سے (اﷲ کی) نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا (کہ تم نے انہیں کہاں کہاں اور کیسے کیسے خرچ کیا تھا)،