99. سورۃ الزلزلۃ - قرآن
- 1. جب زمین اپنے سخت بھونچال سے بڑی شدت کے ساتھ تھرتھرائی جائے گی،
- 2. اور زمین اپنے (سب) بوجھ نکال باہر پھینکے گی،
- 3. اور انسان (حیران و ششدر ہو کر) کہے گا: اسے کیا ہوگیا ہے،
- 4. اس دن وہ اپنے حالات خود ظاہر کر دے گی،
- 5. اس لئے کہ آپ کے رب نے اس کے لئے تیز اشاروں (کی زبان) کو مسخر فرما دیا ہوگا،
- 6. اس دن لوگ مختلف گروہ بن کر (جدا جدا حالتوں کے ساتھ) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اَعمال دکھائے جائیں،
- 7. تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا،
- 8. اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے (بھی) دیکھ لے گا،