100. سورۃ العادیات - قرآن
- 1. (میدانِ جہاد میں) تیز دوڑنے والے گھوڑوں کی قَسم جو ہانپتے ہیں،
- 2. پھر جو پتھروں پر سُم مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں،
- 3. پھر جو صبح ہوتے ہی (دشمن پر) اچانک حملہ کر ڈالتے ہیں،
- 4. پھر وہ اس (حملے والی) جگہ سے گرد و غبار اڑاتے ہیں،
- 5. پھر وہ اسی وقت (دشمن کے) لشکر میں گھس جاتے ہیں،
- 6. بیشک انسان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے،
- 7. اور یقیناً وہ اس (ناشکری) پر خود گواہ ہے،
- 8. اور بیشک وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے،
- 9. تو کیا اسے معلوم نہیں جب وہ (مُردے) اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں،