51. سورۃ الذاریات - قرآن
- 1. اُڑا کر بکھیر دینے والی ہواؤں کی قَسم،
- 2. اور (پانی کا) بارِ گراں اٹھانے والی بدلیوں کی قَسم،
- 3. اور خراماں خراماں چلنے والی کشتیوں کی قَسم،
- 4. اور کام تقسیم کرنے والے فرشتوں کی قَسم،
- 5. بیشک (آخرت کا) جو وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے بالکل سچا ہے،
- 6. اور بیشک (اعمال کی) جزا و سزا ضرور واقع ہو کر رہے گی،
- 7. اور (ستاروں اور سیّاروں کی) کہکشاؤں اور گزرگاہوں والے آسمان کی قَسم،
- 8. بیشک تم مختلف بے جوڑ باتوں میں (پڑے) ہو،
- 9. اِس (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن سے) وہی پھرتا ہے جِسے (علمِ ازلی سے) پھیر دیا گیا،